پاکستان نےکبھی بھی ڈیفالٹ نہیں کیا،ہم ادائیگیاں کریں گے، اسحاق ڈار

ملک کی معیشت کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، افواہیں پھیلانے کے پیچھے سیاسی مقاصد ہو سکتے ہیں ، معیشت کے حوالے سے منفی باتوں سے معاہدوں پر اثر پڑتا ہے، یہ بات پھیلائی جا رہی ہے پاکستان دسمبر میں اپنے سکوک بانڈز کی ادائیگیاں نہیں کر سکے گا، ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں، سب افواہیں ہیں،ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے جتنے ریزرو ہونے چاہئیں موجود ہیں،اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس

اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں۔ یہ بات پھیلائی جا رہی ہے پاکستان دسمبر میں اپنے سکوک بانڈز کی ادائیگیاں نہیں کر سکے گا،پاکستان نےکبھی بھی ڈیفالٹ  نہیں کیا،ہم ادائیگیاں کریں گے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ملک کی معیشت کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، افواہیں پھیلانے کے پیچھے سیاسی  مقاصد ہو سکتے ہیں ، معیشت کے حوالے سے منفی باتوں سے معاہدوں پر اثر پڑتا ہے،اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ بات پھیلائی جا رہی ہے پاکستان دسمبر میں اپنے سکوک بانڈز کی ادائیگیاں نہیں کر سکے گا،پاکستان نےکبھی بھی ڈیفالٹ  نہیں کیا، پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، ہم ادائیگیاں کریں گے،اس حوالے سے کسی کو بھی پریشانی نہیں ہونی چاہئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ واضح کر رہا ہوں کہ بانڈز کی وقت پر ادائیگیاں ہوں گی۔ افواہیں پھیلانا بند کریں، پاکستان سب کا ہے، غیر ذمے دارانہ بیانات سے ملک کو نقصان ہوتا ہے، پاکستان نے ایک ارب ڈالر کا سکوک بانڈز جاری کیا ہوا ہے،معیشت کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے پرہیز کریں، ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں، سب افواہیں ہیں،ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے جتنے ریزرو ہونے چاہئیں  موجود ہیں، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کا اسٹاک موجود ہے،کہا جا رہا ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بے قابو ہو گیا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے،سب سے پہلے ہم پاکستانی ہیں پھر کسی پارٹی کیساتھ تعلق ہے۔ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں۔

Comments are closed.