آرمی چیف کا تقرر ایک دو روز میں ہو جائےگا، ہیجانی کیفیت ختم ہوگی، خواجہ آصف

سینئرترین افسر آرمی چیف ہوگا یا نہیں، یہ مجھے نہیں پتہ کسیاور سے پوچھ لیں،4 ناموں والی سمری پر اعتراض والی بات قطعاً غلط ہے، وزیردفاع کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد : وزیر دفار خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اہم تقرریوں کیلئے قانون و ضابطہ کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا، سینئر ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں، اس کا علم نہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہی خبر ہے جو رات والی ہے، اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے، طریقہ کار طے کیا جارہا ہے، اہم تقرریوں کیلئے قانون و ضابطہ کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا، ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوجائے گا، امید ہے وزیراعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل فائنل ہو جائے گا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 4 ناموں والی سمری پر اعتراض والی بات قطعاً غلط ہے، سینئر ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں، اس کا علم نہیں ہے، قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائےگا، ایسی تقرری کو عوامی مباحثے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ صدراور وزیراعظم کو ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہییں، فیصلے قانون، آئین اوروطن عزیزکے مفاد میں ہونے چاہیئں۔

Comments are closed.