پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کی کوششیں تیز، آصف زرداری کی وزیراعظم سے ملاقات

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کے لیے کوششیں تیز کر دیں ،سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف علی زر داری نے عمران خان کی حکمت عملی ناکام بنانے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا۔۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال بالخصوص عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان پر تبادلہ خیال ہوا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف علی زر داری نے عمران خان کی حکمت عملی ناکام بنانے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا۔ دنوں رہنماوں نے پنجاب میں گورنر راج اور وزیر اعلٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی گفتگو کی ۔ ذرائع کاکہناہے کہ آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ،پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون کیساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

Comments are closed.