پشاور میں ڈاکٹرز فورم کا انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز فورم نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر آئندہ انسداد پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے، ڈاکٹروں نے مولوی جی اسپتال میں احتجاج کیا ۔

ڈاکٹر فورم نے رواں ماہ میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مولوی جی اسپتال میں احتجاج کیا،ڈاکٹرفورم کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ آئندہ انسداد پولیو مہم میں پولیو ورکرز بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے نہیں پلائیں گے۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیو مہم اسپشل الاؤنس میں اضافہ کیا جائے، یوپیک چئیرمین الاؤنس 12ہزار سے بڑھا کر 50ہزار کیا جائے،یو پیک چئیرمین کو ایگزیکٹیو اختیارات دیئے جائیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےفوکل پرسن برائےانسداد پولیو بابر بن عطاء کو نہ ہٹایا جائے۔

Comments are closed.