اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں شہید نعیم راشد کی اہلیہ کے الفاظ سے دنیا پراللہ اور اس کے رسول صلی اللہ و علیہ وسلم پر ایمان کی حقیقی قوت کا رازکھل جانا چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر نعیم راشد کی اہلیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید نعیم راشد کی اہلیہ کے ان الفاظ سے عالم اسلام اور غیراسلامی دنیا سب پر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان کی حقیقی قوت کا راز کھل جانا چاہئیے۔
یہ عقدہ بھی کھل جانا چاہئیے کہ اللہ اور اسکے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان انسانوں کی کایا پلٹتے ہوئے کیسے انہیں تقویت بخشتا اور محبت آشنا کرتا ہے کہ وہ خود سے اپنے پیاروں کو چھین لینے والے سفاک قاتل اور دہشت گرد کے بارے میں بھی دل میں رحم سنبھال رکھتے ہیں۔ 2/2 https://t.co/OS0XSLMKBG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2019
وزیراعظم نے کہا کہ یہ عقیدہ بھی کھل جانا چاہئیے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان انسانوں کی کایا پلٹتے ہوئے کیسے انہیں تقویت بخشتا اورمحبت سے آشنا کرتا ہے کہ وہ خود سے اپنے پیاروں کو چھین لینے والے سفاک قاتل اور دہشت گرد کے بارے میں بھی دل میں رحم سنبھال رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ نعیم راشد کی بیوہ نے مقامی رپورٹرکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شوہر اور بیٹے کی شہادت نے مزید مضبوط بنا دیاہے۔ ان کا ایمان اور زیادہ مضبوط ہو گیا ہے جب کہ مجھے اب حملہ آور پرترس آتا ہے کہ اس کے دل میں پیارکی جگہ نفرت تھی، اوروہ ہماری طرح اطمینان اورسکون محسوس نہیں کرسکتا تھا، میں یقینی طورپراپنے شوہراوربیٹے کا آخری دیدار کرنا چاہتی ہوں۔
Comments are closed.