پاکستان جنوبی ایشیاء کا دوسرامہنگا ترین ملک قرار

 اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیاء کا دوسرا مہنگا ترین ملک قراردے دیا، بینک نے آنے والے دنوں میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کا بھی عندیہ دے دیا۔ بجلی اورگیس کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری 2022 کی آؤٹ ُلک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سری لنکا مہنگائی کی 70.6 فیصد شرح کیساتھ خطے کا مہنگا ترین ملک ہے جبکہ پاکستان 26.6 فیصد مہنگائی کیساتھ دوسرا مہنگا ملک ہے ۔ مستقبل میں ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر بھی مزید کم ہوگی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنوبی ایشیاء میں معاشی ترقی کی شرح سیلاب کی وجہ سے کم ہوئی ہے جبکہ سیلاب نے پاکستانی کی معیشت کو نقصان پہنچایا۔ سیلاب سے پاکستان میں زراعت اور لائیو اسٹاک کو شدید نقصان ہوا اور گندم کی پیداوار بھی متاثر ہو رہی ہے۔

Comments are closed.