کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، رمیز راجہ

نجم سیٹھی کو لانے کیلئے پورا آئین تبدیل کردیا گیا، نجم سیٹھی نے کبھی بلا بھی ٹھیک سے نہیں پکڑا ہوگا، سابق چیئرمین پی سی بی

لاہور : قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، یہ کھیل صرف اور صرف کرکٹرز کیلئے ہے،نجم سیٹھی کو لانے کیلئے پورا آئین تبدیل کردیا گیا، نجم سیٹھی نے کبھی بلا بھی ٹھیک سے نہیں پکڑا ہوگا۔

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں  تبدیلی کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ پاکستان ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں اچھا پرفارم کر رہی ہے ۔ انگلینڈ کیخلاف سیریز ہمارے لیے ایک سبق ہے۔ ہمارے فاسٹ باولرز فٹنس مسائل کا شکار ہیں

رمیزراجہ نے کہاکہ ایشیا کپ کی میزبانی ہمیں ملی تو بھارت نےکہا ہم وہاں نہیں جائیں گے، بھارت کے یہاں نہ آنے کے معاملے پرہم نے اسٹینڈ لیا ، جہاں پاکستان کیساتھ  زیادتی ہوگی وہاں ہم اسٹینڈ لیں گے۔ بھارت سے ہمیشہ مجھے بہت پیار ملا ہے، بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت ضروری ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، یہ کھیل صرف اور صرف کرکٹرز کیلئے ہے،نجم سیٹھی کو لانے کیلئے پورا آئین تبدیل کردیا گیا، اس طرح کی چیزوں سے دکھ ہوتا ہے ، وہ لوگ بورڈ میں آگئےجن کاکرکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دینے جا رہا ہوں اور بتاوں گا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کیسے مداخلت کی جاتی ہے۔

رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ اب کوچز کو تبدیل کرنے کی باتیں ہورہیں ہیں، مکی آرتھر کو لانے کا سوچ رہے ہیں لیکن ثقلین مشتاق کو بھی عزت دیں۔

Comments are closed.