راولپنڈی : ایس پی آر کے مطا بق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔ کانفرنس کے شر کاء نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ بلا تفریق جاری رہے گی اور اس لعنت کو جڑ سے ختم کیاجائے گا۔

آئی پاک فوج کی 254 ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 سے 28 دسمبر تک جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی،جس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کی۔

 کانفرنس کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کے شر کاء نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جنگ بلا تفریق جاری رہے گی اور اس لعنت کو جڑ سے ختم کیاجائے گا۔

Comments are closed.