بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی
ریشبھ پنت کی گاڑی انتہائی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی اور ریلنگ سے ٹکراگئی جس کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوئی اور اس میں آگ لگ گئی، حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری
بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد رشبھ پنتھ کی گاڑی کو آگ لگ گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق رشبھ پنت اترا کھنڈ سے دہلی جا رہے تھے جب گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں ریشبھ پنت کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی حالت اب کافی بہتر ہے۔
ریشبھ پنت کی گاڑی کو پیش آئے حادثے کی ویڈیو بھی بھارتی اسپورٹس چینل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ہے۔
Watch | CCTV footage reveals the moment when Rishabh Pant's car crashed into divider pic.twitter.com/VJm204VKqG
— Sports Tak (@sports_tak) December 30, 2022
13 سیکنڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریشبھ پنت کی گاڑی انتہائی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی اور ریلنگ سے ٹکراگئی جس کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوئی اور اس میں آگ لگ گئی۔
Comments are closed.