آئندہ ہفتے ڈالرز آئیں گے تو زرمبادلہ ذخائر بڑھ جائیں گے، گورنر سٹیٹ بینک

ہماری امپورٹس کم ہوئی ہیں، 33 ہزار ایل سیز کے کیسز کلیئر کیے ہیں، ایل سی کو جانچنے میں کافی وقت لگتا ہے، ایل سیز جلد کھول دیں گے، امپورٹرز ڈالر کا بندوبست کرتے ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہو گا، ایکسپورٹرز کو اپنے ڈالرز سے امپورٹ کا بندوبست کرنے کی اجازت ہے، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا تقریب سے خطاب

کراچی : گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ڈالرز دیکھ کر امپورٹ کا فیصلہ کرتے ہیں، اگلے ہفتے سے ڈالرز آئیں گے تو زر مبادلہ کے ذخائر بڑھنا شروع ہو جائیں گے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ہمیں کاروبار کو سہولت دینی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب ہمیں کچھ اقدامات کرنے پڑے۔ہماری امپورٹس کم ہوئی ہیں، 33 ہزار ایل سیز کے کیسز کلیئر کیے ہیں، ایل سی کو جانچنے میں کافی وقت لگتا ہے، ایل سیز جلد کھول دیں گے۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ بینکس سے کہا ہے کہ خوراک، ادویات اور تیل کو ترجیح میں رکھیں، ہم نے ایکسپورٹ کے لیے امپورٹ مال کو ترجیح دی ہے، زرعی شعبے کے لیے امپورٹ میں سہولت پیدا کر رہے ہیں، مزید ڈالرز آتے ہی مزید امپورٹس کو سہولت دینے کا منصوبہ ہے، ڈالرز کو دیکھتے ہوئے ہی امپورٹ کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا اگر امپورٹرز ڈالر کا بندوبست کرتے ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہو گا، ایکسپورٹرز کو اپنے ڈالرز سے امپورٹ کا بندوبست کرنے کی اجازت ہے۔اگلے ہفتےسے ملک میں ڈالرز آنا شروع ہو جائیں گے، اب زرمبادلہ ذخائر بڑھنا شروع ہوں گے، کچھ مال بلا اجازت امپورٹ کے سبب بھی پورٹ پر پھنسا ہوا ہے، شرح سود کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا۔

Comments are closed.