سری نگر: بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں غاصب بھارتی فوج نے گزشتہ شب سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 5 سے زائد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران لوگ گھروں میں محصور ہو گئے اچانک فائرنگ کی آوازیں آئیں
خوفزدہ عوام نے گھروں سے باہر نکل کر دیکھا تو بھارتی فوج کی گاڑی کے قریب
تین نوجوانوں کی لاشیں پڑی تھیں۔ دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے
اہل علاقہ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران لوگ گھروں میں محصور ہو گئے اچانک فائرنگ کی آوازیں آئیں ،خوفزدہ عوام نے گھروں سے باہر نکل کر دیکھا تو بھارتی فوج کی گاڑی کے قریب تین نوجوانوں کی لاشیں پڑی تھیں۔ بھارتی فوج لاشوں کو اپنے ہمراہ لے گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں 3 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ اتوار کے روز بھی 2 کشمیری نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔
Comments are closed.