تحریک انصاف پرامن احتجاج تو کیا جمہوریت پر بھی یقین نہیں رکھتی، بلاول بھٹو

نیویارک: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پرامن احتجاج تو کیا جمہوریت پر بھی یقین نہیں رکھتی، عمران خان کی جماعت نے ہمیشہ انتہاء پسندی کی سیاست کی ہے۔

اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں اسلام اور خواتین کے موضوع پر کانفرنس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران لاہور میں تحریک انصاف کے کارکن کی موت سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے افسوس کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نہ تو پرامن احتجاج، ریلی پر یقین رکھتی ہے نہ ہی جمہوریت پر یقین ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا، پی ٹی آئی نہ پارلیمان میں آ کر بطور سیاسی جماعت اپنا کردار ادا کرتے ہیں، بدقسمتی سے جو نفرت کی سیاست کا دور پی ٹی آئی نے شروع کیا ہے اسے روکنے کے لئے نوجوان نسل کو بہت کردار ادا کرنا ہوگا۔

Comments are closed.