امریکی صدر جو بائیڈن نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ امریکی بینکنگ سسٹم محفوظ ہے اور اس کا تحفظ مزید یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
امریکی بینکنگ بحران اور سیلیکون ویلی بینک کے دیوالیہ ہونے کے بعد صدر جوبائیڈن نے پیر کو اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی عوام پراعتماد رہیں کہ ان کے ملک کا بینکنگ سسٹم اور ان کی رقوم محفوظ ہیں، ہماری حکومت اسی بات پر اکتفا نہیں کرے گی بلکہ اس حوالے سے جو بھی اقدامات کی ضرورت ہوگی وہ اٹھائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکا میں مالی بحران بالخصوص چند روز میں سلیکون ویلی بینک سمیت دو بڑے بینکوں کے دیوالیہ ہوجانے کے بعد امریکی عوام پریشانی اور خوف میں مبتلا ہیں۔ صدر جوبائیڈن نے بتایا کہ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کر دی ہے کہ سلیکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک کی دیوالیہ ہونے کے بعد چھوٹے کاروباری افراد اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوام کو پیر تک ان کی رقوم تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر بینک کو فیڈرل ڈیپازٹ انشورنس کارپوریشن (ایف ڈی آئی سی) اپنی تحویل میں لیتی ہے تو بینک انتظامیہ کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے، بینکوں کے سرمایہ کاروں کو کسی قسم کا تحفظ نہیں ملے گا کیونکہ انہوں نے جان بوجھ کر خطرہ مول لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورت حال پیدا ہونے کے پیچھے کارفرما عوامل کی جانچ پڑتال کے لئے مکمل احتساب کیا جانا چاہیے تا کہ دوبارہ کبھی ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔
Comments are closed.