لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز ایشیا کپ کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاک کیویز ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی تقریب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن بنا ہوا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیے ہم اچھی تیاری کر رہے ہیں، سننے میں آ رہا ہے کہ ان کی چھوٹی ٹیم ہے لیکن کرکٹ میں کسی کو آسان نہیں لیتے ،ایشیا کپ کے لیے بہت کم وقت اور کم میچ ہیں اور یہ سیریز اسی کی تیاری کے لیے ہے ۔
𝑻𝒓𝒐𝒑𝒉𝒚 𝒖𝒏𝒗𝒆𝒊𝒍𝒆𝒅 🏆
Bank Alfalah Presents DafaNews Pakistan vs New Zealand T20I Series 2023 begins tomorrow 🏏#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/hbrL7BxR9D
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 13, 2023
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ رضوان اور میری جوڑی کا ساتھ جاری رہے گا، نوجوان بولر کے آنے کے بعد ہماری لائن اپ بہت مضبوط ہو گئی ہے، ورلڈ کپ کے لیے اور بھی کھلاڑی ٹرائی کر سکتے ہیں، لیکن یہ سیریز ورلڈکپ کے کمبی نیشن کے لیے بہت اہم ہے۔
Comments are closed.