بیجنگ :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ۔ بیجنگ پہنچنے پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے پی ایل اے کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں فوجی کمانڈرز نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
آرمی چیف نے پیپلز لبریشن آرمی کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا اورچینی مسلح افواج کی جنگی تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف دونو ں ممالک کی افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات کووسعت دینے کے لیے عسکری قیادت سے مزید ملاقاتیں بھی کریں گے۔
Comments are closed.