عمران خان،بشری ٰبی بی سمیت 600 پی ٹی آئی رہنماوں کے نام،نو فلائی لسٹ میں شامل

 اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے چھ سوسے زائد رہنماؤں اور سابق اراکین اسمبلی کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرلیےگئے۔عمران خان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی ، مرادسعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری اورحماد اظہر سمیت کئی رہنماو ں کے نام فہرست کا حصہ ہیں۔۔

  9 مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی رہنماوں کے گرد گھیرامزید تنگ،عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 600 سے زائد رہنماؤں اور سابق اراکین اسمبلی کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل  کر دیاگیا۔عمران خان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی بھی بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گی ۔

ذرائع کے مطابق بیرون ممالک جانے سے روکنےکے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ایف آئی اے کی پروونشل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ میں ڈالےگئے ہیں۔مرادسعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری، حماد اظہر، قاسم سوری ، اسد قیصر، یاسمین راشد اور میاں اسلم اقبال کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ تین روز میں پی ٹی آئی کے بعض عہدیداران نے بیرون ممالک جانےکی کوشش کی جنھیں ائیرپورٹس پر روکا گیا، ان افراد کو بیرون ممالک سفر سے روکنےکے لیے نام پولیس، سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نے امیگریشن حکام کو ارسال کیے تھے۔

Comments are closed.