اسلام آباد : پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں نو کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق موجود زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران چھ کروڑ دس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک کے ذخائر چار ارب 52 کروڑ ڈالر ہو چکے ہیں۔
سٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 31 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کے ذخائر پانچ ارب 31 کرو ڈالر ہو گئے ۔ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر نو ارب تراسی کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف سے ملنے والے 1.2 ارب ڈالر، سعودی عرب سے ملنے والے دو ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ملنے والے ایک ارب ڈالر اگلے ہفتے ذخائر میں ظاہر ہوں گے۔
Comments are closed.