بجلی بلوں کا مسئلہ بڑھا چڑھا کر پیش کیاجارہاہے،جلد ریلیف کا اعلان کریں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد:نگران  وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلز کا معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر دیکھ رہے ہیں، بل تو دینا ہوگا، جومعاہدے ہوئے وہ ہرصورت پورے کریں گے۔بجلی بلوں کے مسلے کو بڑھا چڑھاکر پیش کیاجارہاہے،آئندہ  48 گھنٹوں میں ریلیف کا اعلان کریں گے ،پاک  فوج ایک بھی یونٹ بجلی مفت استعمال  نہیں کر رہی ۔ مہنگائی  پر پہیہ جام  ہڑتال کاکوئی جواز  نہیں۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف کو بجلی کے بلز کے معاملے میں تجاویز دی ہیں خود کچھ نہیں کہوں گا کیا کررہے ہیں، مہنگائی اتنا بڑا مسئلہ نہیں کہ پہیہ جام ہڑتال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹے وعدے کریں گے اور نہ اپنی ذمہ داریوں سے ہٹیں گے، میں نے اپنے وزرا کو کرنے والے کاموں کا ٹارگٹ دے دیا ہے، جو کام نہیں کرسکتے ان کا بتائیں گے کہ وہ کیوں نہیں کرسکتے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے، الیکشن ہوگا تو ہم چلے جائیں گے۔ علاوہ ازیں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پروفیشنل کابینہ بنائی، آئین نے تو ٹیکنوکریٹس کی سینیٹ میں جگہ بنائی ہے۔

Comments are closed.