مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ، دالوں اور ایل پی جی سمیت بیس اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں۔سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 24.39 فیصد ہو گئی۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وا رمہنگائی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی 11 روپے 40 پیسے، گڑ 5 روپے، دال ماش 7 روپے اوردال مسور 5 روپے فی کلومہنگی ہوئی۔ چاول 2 روپے، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 11 روپے ، 20 کلوآٹے کا تھیلا 3 روپے اور5 لٹرکوکنگ آئل 17 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔
دوسری جانب رواں ہفتے ٹماٹر 3 روپے کلو، پیاز 2 روپے، لہسن 3 روپے اور زندہ مرغی 5 روپے فی کلو سستی ہوئی ۔۔8 اشیا ءکی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا
Comments are closed.