جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پرویز الہی ٰکا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد:جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیر اعلی ٰ پنجاب پرویز الٰہی عدالت کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے  حکم دیا کہ پرویز الہی ٰ کو آٹھ ستمبر کو دوبارہ عدالت  پیش کیاجائے جبکہ اہلخانہ سے ملاقات اور گھر کا کھانا فرا ہم کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت پراسیکیوٹرنے پرویز الٰہی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا جبکہ پرویز الہی ٰ کے وکیل عبدالرازق نے مخالف کی ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کی 14 روز کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہی ٰ کو 8 ستمبر کو دوبارہ عدالت کے روبروپیش کیاجائے جبکہ اہلخانہ سے ملاقات اور گھر کا کھانا فرا ہم کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ۔

چوہدری پرویز الہیٰ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد گزشتہ روزپولیس لائن سے دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت 11 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویزالٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کے ا حکامات جاری کیے تھے ۔

Comments are closed.