وزیر صحت کا پولی کلینک اسپتال کادورہ، ادویات کا کمپیوٹرائزڈ نظام نہ ہونے پر برہم

اسلام آباد : وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پولی کلینک اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور دواؤں کا نظام کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پولی کلینک اسپتال کی اوپی ڈی سمیت مختلف وارڈز اور فارمیسی کا دورہ کیا۔ وزیرصحت نے دواؤں کی ترسیل کا نظام کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیرصحت نے پوچھا کہ نظام کب کمپیوٹرائزڈ ہوگا؟ ڈیڈ لائن دی جائے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر دواؤں کی ترسیل کی نظام کمپیوٹرائزڈ نہ ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دواؤں کی بلاتعطل فراہمی میں رکاوٹ کی صورت میں بھی ذمہ داروں کا محاسبہ ہوگا۔

وزیرصحت کا کہنا تھا کہ تمام اسپتالوں میں ادویات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈکررہے ہیں۔ مریضوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔

Comments are closed.