رات کی تاریکی میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

 اسلام آباد:بجلی تین روپے اٹھائیس پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی ۔نیپرا نے نوٹیفکیشن حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔صارفین پر 160 ارب روپے کا اضا فی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ٹیرف میں اضافہ گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے جو آئندہ چھ ماہ یعنی یکم اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک وصول کیاجائے گا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق کےالیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا ۔ حکومت کی جانب سے فی یونٹ 6 روپے 20 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی تھی تاہم نیپر انے 3 روپے 28 پیسے کی منظوری دی ہے ۔نوٹیفکیشن حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جولا ئی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیاگیاتھاجس سے حکومت کو رواں مالی سال کے دوران 890 ارب روپے کی اضافی آمدن ہو گی۔

Comments are closed.