اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی باضابطہ منظوری دے کر فہرست جاری کر دی ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی۔ حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات 28 ستمبر سے 27 اکتوبر تک دائر کرائے جاسکتے ہیں ۔ کراچی میں صوبائی اسمبلی کی 3 اور قومی اسمبلی کی 1نشست بڑھ گئی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات 28 ستمبر سے 27 اکتوبر تک دائر کرائے جاسکتے ہیں ۔ اعتراضات پر 26 نومبر تک فیصلہ کردیا جائے گا جبکہ 30 نومبر کو حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ اعتراضات دائر کرنے کے لیے متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے۔ بذریعہ کوریئر ڈاک اور فیکس اعتراضات قابل قبول نہیں ہوں گے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 266، پنجاب اسمبلی کی 297 ، سندھ اسمبلی کی 130، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 اور بلوچستان اسمبلی کی 51 نشستوں پر حلقہ بندیاں کی گئیں ہیں۔پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 سندھ میں 51 ، خیبر پختونخوا میں 45 جبکہ بلوچستان میں 16 جبکہ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3 نشستیں ہونگی۔۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کا حلقہ 9 لاکھ7 ہزار913 افراد ، پنجاب کا حلقہ 9 لاکھ 5ہزار 55, سندھ میں 9 لاکھ 13 ہزار 52 جبکہ بلوچستان کا قومی اسمبلی کا حلقہ 9 لاکھ 30 ہزار آبادی پر مشتمل ہوگا ۔ اسلام آباد میں قومی ا سمبلی کا حلقہ 7لاکھ 87ہزار954 افراد پر بنایا گیاہے۔۔ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی کا حلقہ 3 لاکھ 55ہزار270، پنجاب اسمبلی کا حلقہ 4لاکھ 29ہز929، سندھ اسمبلی کا صوبائی حلقہ 4 لاکھ 28 ہزار 422 جبکہ بلوچستان صوبائی اسمبلی کا حلقہ 2لاکھ 92ہزار47 کی ابادی پر مشتمل ہوگا۔۔
Comments are closed.