نجی ٹی وی چینلز کو 4 ارب 66 کروڑ کے اشتہارات دئیے گئے

اسلام آباد:پی ڈی ایم دور حکومت،  نجی  ٹی وی چینل کو کتنی مالیت کے اشتہارات جاری کیے  گئے  ،تفصیلات سامنے آ گئیں۔یکم مارچ 2022 سے 31 اگست 2023 تک وزارت اطلاعات اور دیگر وفاقی اداروں نے 4ارب 66 کروڑ 76 لاکھ روپے کے اشتہارات جاری کیے۔

 دستاویز کے مطابق
وزارت اطلاعات کی جانب سے تین ارب 71 کروڑ دو لاکھ73 ہزار کے اشتہارات جاری ہوئے۔جیو ٹی وی  کو سب سے زیادہ 34 کروڑ 80 لاکھ 83 ہزار روپے کے اشتہارات دیے  گئے۔پی این این کو صرف 8 کروڑ 5 لاکھ 74 ہزار روپے کے اشتہارات ملے ۔ایکسپریس نیوز اور انٹرٹینمنٹ کو 28 کروڑ 28 لاکھ 63 ہزار روپے کے اشہارات  ملے۔ہم نیوز اور انٹرٹینمنٹ کو 27 کروڑ 31 لاکھ 46 ہزار روپے کے اشتہارات جاری کیےگئے۔سماء ٹی وی  کو 26 کروڑ 83 لاکھ 84 ہزار روپے کے اشتہارات ملے۔۔

دنیا نیوز کو 26 کروڑ 41 لاکھ روپے کے اشتہارات،اے آر وائی کو دو کروڑ 17 لاکھ 65 ہزار روپے ،بول نیوز اور،،اور ٹی وی کو 73 لاکھ 26 ہزار 946 روپے کے اشتہار ملے

Comments are closed.