بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سےشکست دےدی

احمد آباد: ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرکے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

پاکستان کا 193 رنز کا ہدف بھارت نے 30.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شبمن گل اور ویرات کوہلی 16، 16، روہت شرما 86 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔شیرس ایر 53 اور کے ایل راہول 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ شاندار بولنگ پر جسپریت بمراہ میں آف دی میچ قرار پائے۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم 42.4 اوورز میں محض 191 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، اوپنرز ایک بار پھر اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، عبداللہ شفیق 20 اور امام الحق 36 رنز بناکر پویلین لوٹے۔کپتان بابراعظم اور محمد رضوان تیسری وکٹ کیلئے 82 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رضوان نے 49 رنز بنائے، اس کے بعد کوئی پاکستانی بلےباز بھارتی بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا، سعود شکیل 6، افتخار احمد محض 4، شاداب خان 2، محمد نواز 4، حسن علی 12 اور حارث رؤف 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔بھارت  کی جانب محمد سراج، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا نے نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 192 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز روہت شرما اور شمبن گل نے کیا۔ 23 کے مجموعی جبکہ 16 کے انفرادی ۔اسکور پر شاہین آفریدی نے شبمن گل کو پویلین کی راہ دکھائی۔۔کوہلی بھی حسن علی کا  شکار ہوئے۔
قبل ازیں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ رات میں اوس کے امکانات ہیں اس لیے پہلے بالنگ کرنا چاہتے ہیں۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے پلئینگ الیون میں ایشان کشن کی جگہ شبمن گِل کی واپسی ہوئی ہے۔

Comments are closed.