بڑے پیمانے پر فلسطینی شہریوں کا انخلاء بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پیدرو سانچز

سپین کے قائمقام صدر پیدرو سانچز نے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ غزہ میں بین الاقوامی قوانی اس قدر بڑے پیمانے پر انخلاء کی اجازت نہیں دیتے۔ اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے لیکن فلسطینی عوام کا انخلاء قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر حماس کے حملے کی بغیر کسی ہچکچاہٹ مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیلی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ حالیہ تشدد کے واقعات خطے میں بدامنی، اور عدم استحکام کا باعث بنے ہیں۔ انھوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کے حل پر زور دیا۔

اسرائیل نے 11 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنے کی تنبیہ کی ہے۔اسرائیل نے بڑے پیمانے پر کاروائی کی دھمکی دے رکھی ہے۔

غزہ پر ہفتے سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2329 تک پہنچ گئی جب کہ 9 ہزار 700 افراد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، دوسری جانب حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1300

https://twitter.com/sanchezcastejon/status/1713147740895559754?t=3uCiB994x-qD7_9rdqOFPA&s=19ہوگئی اور 3400 زخمی ہیں۔

Comments are closed.