عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ٹورنٹو کی ایک مسجد کے دورے پر پہنچے تھے اور خطاب کرنا چاہتے تھے تاہم وہاں موجود نمازیوں نے ان کی اسرائیل نواز پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی۔
نمازیوں نے کہا کہ پہلے اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کریں، بچوں کی اموات کی مذمت کریں اور پھر یہاں آئیں۔ نمازیوں کے غم و غصے کو دیکھتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے سیکیورٹی عملے کے حصار میں واپس لوٹ گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کینیڈی وزیراعظم کو مسجد میں داخل ہوتے دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھپر گئے تھے اور وہ مسلسل سرائیل کے خالف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واپس جانے کا فیصلہ کیا۔ ان کے جانے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو میں نمازیوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کھل کر اسرائیل کی مذمت کرنی چاہیے تھی
Comments are closed.