دہلی :آسٹریلوی بلے باز میکسوئل نے نیدر لینڈز کے خلاف ہونے والے میچ میں ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے نئی دہلی جیٹلی اسٹیڈیم کے میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ 2023 کے 24ویں میچ میں 40 گیندوں پر دھواں دھار اننگز کھیل کر سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔
اس سے قبل تیز ترین سنچری کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے بلے باز ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
Comments are closed.