سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں  سماعت،گواہان کے  بیانات پھر ریکارڈ نہ ہوسکے

 سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں  سماعت کے موقع پر 10 گواہوں کو پیش کیا گیا، جہاں ان کی حاضری کے بعد بیان ریکارڈ کرنے کا معاملے پھر ملتوی ہوگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں پہنچےجب کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر رضوان عباسی بھی اڈیالہ جیل خصوصی عدالت میں موجود تھے۔

سائفر کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے 10 گواہ عدالت میں پیش کردیے، جن میں عمران سجاد ڈی ڈی،عقیل حیدر ڈی ڈی، شمعون قیصر،ایم افضل،نادر خان ،اقرا اشرف، فرخ عباس،حسیب بن عزیز،آئی او شبیر اور خوشنود  شامل تھے۔ پیش کیے گئے 10 سرکاری گواہوں کی عدالت میں حاضری کا عمل مکمل ہوا۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تمام گواہوں کو دوبارہ نوٹس کرتے ہوئے 7 نومبر کو طلب کرلیا۔

Comments are closed.