اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے دئیے ۔ فیصلے میں کہاگیاہے کہ انٹراپارٹی انتخابات شفاف نہیں تھے، تحریک انصاف دوبارہ انتخابات کرائے اور سات روز میں رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جائے۔ بلے کا نشان پی ٹی آئی کے پاس رہے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹرلاءصائمہ جنجوعہ نے کمیشن کا فیصلہ پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ آئین کے مطابق پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات شفاف نہیں تھے، تحریک انصاف دوبارہ انتخابات کرائے اور سات روز میں رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جائے ۔کمیشن نے کہاہے کہ ہم سخت فیصلہ نہیں کر رہے تاہم دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات میں ناکامی کی صورت میں کارروائی کی جائےگی۔
واضح رہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا اورپانچ سماعتوں کے بعد 13ستمبر کو محفوظ کیا گیاتھا۔
Comments are closed.