راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت ،فورم نے اس عزم کا اظہارکیاکہ پاکستان مظلوم کشمیری عوام کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، ریاست، دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔آرمی چیف کا ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار پر اطمینان کاا ظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے مسلح افواج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین کیا۔ فورم نے اس عزم کا اظہارکیاکہ دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔ فورم نے کہاکہ غیور پاکستانی عوام پُرعزم اور متحد رہیں،ذاتی مقاصد کی خاطر مایوسی پھیلانے والے عناصر کی کوششوں کوپاکستانی عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ شکست دی جائے گی۔معیشت کی بحالی سے لیکر غیر قانونی غیر ملکیوں کی باوقار وطن واپسی تک حکومت کے جاری اقدامات کی بھی مکمل حمایت جاری رہے گی۔
فورم نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان فلسطین کے مسئلے کادو ریاستی حل چاہتاہے اور اس کی بنیاد 1967 سے قبل کی سرحد ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہے ۔۔
Comments are closed.