نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے طالب علم کو کڑی سے کڑی سزادی جائے،سیدصلاح الدین احمد

مظفرآباد:خاتم النبین نبی اکرم ﷺ  کی تعظیم تکریم ہماری اپنی جان سے بڑھ کر ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ جہاد کونسل کے ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا گیا جس کی صدارت حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین احمد نے کی۔

اجلاس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر میں زیر تعلیم ایک ہندو طالب علم کی طرف سے رسول اکرم ﷺ سے متعلق گستاخانہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے عمل کو پوری امت کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور ریاست جموں و کشمیر میں ہندو مسلم باہمی تعلقات کو ختم کرنے اورہندو مسلم فسادات پیدا کرنے کی ہندوتوا پیروکاروں کی ایک منظم کوشش قرار دیا گیا۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ پیغمبر علیہ السلام کے حوالے سے توہین آمیز گفتگو کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں۔بھارتی انتہا پسند حکومت نہ صرف بھارت بلکہ ریاست جموں و کشمیر میں بھی اپنے ہندوتوا ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے،جس میں پشتنی باشندوں کی جائیدادیں ضبط کرنے،مسلمان سرکاری ملازمین و افسران کی برطرفی،غیر ریاستی باشندوں کو ریاست کا شہری قرا ردینے کا مکروہ عمل اور اب براہ راست دین اسلام اور پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں توہین شامل ہے،ان اقدامات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ ہندو طالبعلم جس نے شان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی ہے،کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔اجلاس میں حریت کا نفرنس کی طرف سے آج جمعہ کو ہڑتال کال کی حمایت اور ریاستی عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ہڑتال اور بھرپور مظاہرے کرکے ہندوتوا کے پجاریوں کو یہ پیغام دیں کہ اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ان کے جذبات و احساسات کو چھیڑنے کی کوشش انتہائی خطرناک ہوگی۔

Comments are closed.