اسلا م آباد:سپر یم کورٹ نے کہاکہ الیکشن شیڈیول آنے کے بعد انتخابی عمل اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کیا جا سکتا ۔ حلقہ بندیوں کے مسائل عام انتخابات سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے، بہتر یہی ہے عدالت عام انتخابات کے انعقاد تک حلقہ بندیوں کے معاملات موخرکردے۔حلقہ بندیوں سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔۔
جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے تحریر کیے گئے حکمنامے میں کہا گیاہے کہ الیکشن شیڈیول آنے کے بعد انتخابی عمل اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کیا جا سکتا ۔ عدالت نے کہاکہ حلقہ بندیوں کے مسائل عام انتخابات سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے،ایک جج کا کردار گارڈین کا ہوتا ہے،بہتر یہی ہے عدالت عام انتخابات کے کامیابی سے انعقاد تک حلقہ بندیوں کے معاملات کو موخرکردے ۔الیکشن میں تاخیر سے جمہوری نظام پر عوام کااعتماد کمزور ہوتا ہے اور سیاسی عدم استحکام کی فضا پیدا ہوتی ہے ۔
سپریم کورٹ نے کہاکہ الیکشن عوام کی رضا کو مقدم اور سیاسی قیادت کو قابل احتساب بناتے ہیں ،جمہوریت کی بنیاد عوام کی ترقی ہے جو صاف شفاف انتخابات سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔
Comments are closed.