مبلورن: دورہ آسٹریلیا میں دوسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا،لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔
میلبورن میں نعمان علی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے نعمان علی سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
نعمان علی آج شام تک ہسپتال سے ڈسچارج ہوں گے ۔ نعمان علی کا متبادل بھجوانے یا نہ بھجوانے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کرے گی۔ اس سے پہلے ابرار احمد، خرم شہزاد بھی ان فٹ ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.