پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست،سیریز نیوزی لینڈکے نام

  نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں45 رنزسے شکست دے کرسیریز اپنے نام کرلی۔

ڈونیڈن میں کھیلے گئے ٹی20 میں بھی قومی ٹیم کی بیٹنگ ناکام رہی۔  پاکستان 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا سکا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے۔ اوپنر فن ایلن نے ریکارڈ 16 چھکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے صرف 62 گیندوں پر 137 رنز بنائے۔ کپتان شاہین آفریدی نے 4 اوورز میں 43 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی۔ حارث روف سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے۔  انہوں نے 4 اوورزمیں 60 رنز دئیے اورایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں اوپنر صائم ایوب 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان نے 24 رنز بنائے ۔ بابراعظم نے 58 رنز بنائے۔ فخر زمان 19،اعظم خان 10، افتخار احمد 1 ،محمد نواز 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Comments are closed.