کشمیری عوام بھارتی یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پرمنائیں،سیدصلاح الدین

کشمیری عوام بھارتی یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پرمنائیں۔  بھارتی  حکمرانوں کے ہاتھ مظلوم کشمیری عوام کے خون سے رنگین ہیں۔    بھارت کو نام نہاد یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہارمتحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد نے  خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا  کہ بھارت نے  طاقت کی بنیاد پر کشمیری مسلمانوں کے حقوق غصب  کررکھے ہیں۔مسلمانوں کیساتھ  بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق بھی پامال کیے  جا رہے ہیں۔سید صلاح الدین احمد نے کہا  کہ بھارت سات دہائیوں سے لاکھوں کشمیری مسلمانوں کاخون بہا چکاہے ،ہزاروں نوجوان  جیلوں میں ہیں۔ ہزاروں  خواتین کی آبروریزی کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیاجارہا ہے،رہائشی مکانات ضبط کئے جارہے  ہیں اورلوگوں کو گھروں سے بے دخل کیاجارہاہے ۔ان سب مظالم کے باوجود عالمی طاقتیں خاموش ہیں۔

متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کو مسترد کیاہے حالانکہ یہ قراردادیں آج بھی سلامتی کونسل میں موجودہیں،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا نوٹس لے ۔

Comments are closed.