پشین میں انتخابی دفتر کے باہر دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔سابق صوبائی وزیراور پی بی 47 سے آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت خودکش بتائی جاتی ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید زخمی بھی اسپتال لائے گئے ہیں، تعداد 30 ہو گئی ہے۔
نگراں وزیر داخلہ نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی۔
Comments are closed.