بھارت سلامتی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دے: سید علی رضا

رپورٹ: وسیم عباس طور

صدر کشمیر کونسل برائے یورپی پارلیمنٹ سید علی رضا کی برطانیہ میں آمد کے موقع مانچسٹر فیوچرویزن کے چئیرمین سید سجاد حیدر کاظمی کی جانب سے  خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کشمیر کونسل برائے یورپی پارلیمنٹ سید علی رضا کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں جاری مظالم کو فوری طور پر بند کرئے۔ انکا کہنا تھا کشمیر کونسل کے پلیٹ فارم سے یورپ اور برطانیہ میں نہتے کشمیریوں پر جاری  بھارتی مظالم کو اجاگرکرتے رہیں گے۔

 سید علی رضا نے بتایا ہم توقع کرتے ہیں جس طرح یورپی یونین روس اور یوکرائن کے معاملے پر یوکرائن کی عوام کی عوام کیساتھ کھڑے ہیں ایسے ہی بھارتی فوج کی کارروائیوں کے خلاف کشمیرویوں کے حق میں آواز آٹھائیں۔ سید علی رضا کو حال ہی میں ہیومن رائیٹس کونسل پاکستان کی طرف سے انسانی حقوق کی بحالی اور خاص طور پر کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لئے کام کرنے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

تقریب میں مانچسٹر سے مخلتف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی علی رضا سید گزشتہ دو دہائیوں سے یورپی پارلیمنٹ اور یو این او میں آزادیِ کشمیر کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور یورپین پارلیمنٹ کے علاوہ یورپین تھنک ٹینکس اور دانشوران کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی مسئلہِ کشمیر کی آگاہی کے لئے کام کر رہے ہیں۔

 اس موقع پر علی رضا سید نے یورپی یونین میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور بھارت پر اثرورسوخ بڑھانے پر زور دیا علی رضا سید کا کہنا ہے کہ انہوں نے یورپ بھر میں وَن ملین سگنیچر کمپین شروع کی ہوئی ہے تاکہ ایک ملئین دستخط حاصل کرنے کے بعد مسئلہِ کشمیر کو یورپی پارلیمنٹ کے ایجنڈے پر لایا جا سکے ۔

میزبان مانچسٹر فیوچر ویژن کے چئیرمین سید سجاد حیدر کاظمی، ڈاکٹر نجم شاہ ، شعیہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید بابر نقوی، چودھری عبدالکریم،محمد انوار کا کہنا تھا کہ علی رضا سید کی یورپین پارلیمنٹ، اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے کوششیں قابل دید ہیں مسئلہ کشمیر سب کا مشترکہ مسئلہ ہےکشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے اور مغربی ممالک کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

Comments are closed.