وفاقی کابینہ نے 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ۔ ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے عوام کو انیس بنیادی اشیاء پر رعایت دی جائے گی۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ای سی کے منظور شدہ رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی۔رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے ہو گا ۔ ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے19 بنیادی اشیاء پر رعایت دی جائے گی۔ ان اشیاء میں آٹا، چینی ، گھی ، کوکنگ آئل، چاول ، دالیں شامل ہیں۔کھجور ، بیسن ، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات بھی سستے ملیں گے ۔ بی آئی ایس پی صارفین کے علاوہ عام صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی نرخ مقرر ہوں گے ۔
کابینہ نے آرمی چیف کو ٹرکش آرمڈ فورسز لیجن آف میرٹ ایوارڈ وصول کرنے کی بھی اجازت دے دی ۔ وفاقی کابینہ نے ای سی اسی کے13 اور 14فروری کے فیصلوں کی بھی منظوری دی ۔ کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی ادارہ جات اور کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے16 فروری اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی ۔
وزیراعظم نے نگران کابینہ اور سول سرونٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم ملکی معیشت کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ منتخب حکومت کو ایک ایسا لائحہ عمل دے کر جا رہے ہیں جو یقینی طور پر قومی مفاد میں ہے ۔
Comments are closed.