پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اسلام آبا د میں چار روز سے جاری مذاکرات مکمل ہو گئے ۔ آئی ایم ایف وفد حکومت پاکستان کی معاشی اصلاحات سے مطمئن ، توقع ہے 1.1 ارب ڈالرز کی آخری قسط جلد جاری کر دی جائے گی ۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان نے ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیساتھ توانائی اور حکومتی کمپنیوں میں اصلاحات سے متعلق آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پر مکمل عملدرآمد کیا ہے۔مذاکرات میں پاکستان نے مزید تین سالہ پروگرام کی درخواست کی ہے اورنئے پروگرام سے قبل طے شدہ تمام اہداف پر عملدرآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
مذاکرات کی کامیابی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف اعلامیہ کے ذریعے کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے رواں مالی سال جولائی 2023سے9 ماہ کے لیے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 3 ارب ڈالرز کا پروگرام حاصل کیا تھا جو رواں ماہ کے اختتام پرمکمل ہوجائے گا۔۔
Comments are closed.