مشکل وقت میں ایس آئی ایف سی ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کاخصوصی اجلاس ہوا ۔ اس موقع پر و زیر اعظم نے کہاکہ مشکل وقت میں ایس آئی ایف سی ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے ، ملک کی خدمت کے لیے ایسے فولادی عزم کی ضرورت ہے جو پہلے کبھی نہیں تھی۔ کابینہ اراکین سیاسی اختلافات بھلا کر ایک ٹیم کے طور پر کام کریں۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کاخصوصی اجلاس ہوا۔سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ،چاروں وزرائے اعلی ٰ اوروفاقی وزراء سمیت اعلی سول وعسکری حکام کی شرکت کی ۔نگران کابینہ کی ایس آئی ایف سی کے اب تک کے اقدامات اور سرمایہ کاری کے حوالہ سے کامیابیوں پر بریفنگ دی ۔

اپیکس کمیٹی نے ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا اور ایس آئی ایف سی کے قیام پر وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت کو سراہا۔کمیٹی نے پالیسیاں جاری رکھنے اور درست اقتصادی ترجیحات کے تعین کے لیے ملکی مفاد میں سخت فیصلے کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ مشکل وقت میں ایس آئی ایف سی آگے بڑھنے کا راستہ ہے ، ملک کی خدمت کے لیے ایسے فولادی عزم کی ضرورت ہے جو پہلے کبھی نہیں تھی۔ کابینہ اراکین سیاسی اختلافات کو بھلا کرمعاشی استحکام کے لیے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں۔وزیر اعظم نے قومی اقتصادی ایجنڈے کو مناسب انداز میں جاری رکھنے پر نگراں حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس موقع آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملکی معیشت کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ آرمی چیف نے کہاکہ ملک کی حقیقی اقتصادی صلاحیت کو پروان چڑھانے کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

Comments are closed.