امریکی فلموں اور برطانوی ٹیلی وژن میں پانچ دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار برنارڈ ہل 79 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔
‘ٹائی ٹینک’ میں ڈوبتے جہاز کے کپتان اور تیسری ‘دی لارڈ آف دی رنگز: دی ریٹرن آف دی کنگ’ میں کنگ تھیوڈن کا کردار ادا کرنے والے برنارڈ ہل کی دونوں فلموں کے پاس 11، 11 آسکرز جیتنے کا ریکارڈ بھی ہے۔
برنارڈ ‘لارڈ آف دی رنگز’ فرانچائز کی پہلی فلم ‘دی ٹو ٹاورز’ میں بھی کنگ تھیوڈن کا کردار ادا کر چکے ہیں۔
ہالی وڈ کی تاریخ میں آج تک صرف تین ہی فلمیں سب سے زیادہ 11 آسکرز جیتنے میں کامیاب ہو سکی ہیں، جس میں 1959 کی ‘بین ہر’، 1997 کی ‘ٹائی ٹینک’ اور 2003 کی ‘دی لارڈ آف دی رنگز: دی ریٹرن آف دی کنگ’ شامل ہے۔
برنارڈ ہل کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کریئر کے دوران زیادہ تر سپورٹنگ کردار ادا کیے۔ انہوں نے ہدایت کار کلنٹ ایسٹ وڈ کی ‘ٹرو کرائم’، اسٹیفن ہوپکنز کی ‘دی گوسٹ اینڈ دی ڈارکنیس’ اور سر رچرڈ اینٹبرا کی فلم ‘گاندھی’ میں بھی معاون کردار نبھائے۔
Comments are closed.