سری نگر: بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، غاصب بھارتی فوج نے تازہ ترین کارروائی میں ایک کشمیری کو شہید کر دیا۔
رمضان المبارک میں بھی مقبوضہ وادی میں بسنے والے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، قابض بھارتی فوج کی جانب سے نام نہاد سرچ اور محاصرہ آپریشن کی آڑ میں معصوم کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں فائرنگ کرکے ایک کشمیری کو شہید کردیاہے۔ واقعہ کے خلاف علاقے کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی حکومت اور فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
Comments are closed.