دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے جبکہ ایڈیلیڈ کے تاریخی گراؤنڈ میں 28 سال بعد پہلا ون ڈے میچ بھی جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو بالرز نے درست ثابت کیا۔ حارث رؤف نے جارحانہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 اوورز میں 29 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
گرین شرٹس کے بالرز نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 163 رنز تک محدود رکھا تھا۔
دونوں ٹیمیں 8 مرتبہ اس گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں تھی جہاں کینگروز نے 7 مرتبہ جیت حاصل کی تھی۔
ایڈیلیڈ میں پاکستان نے 28 سال قبل 1996 واحد جیت حاصل کی تھی اسوقت قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض وسیم اکرم کے سپرد تھے اور اس میچ میں ثقلین مشتاق نے 5 وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
Comments are closed.