یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے حماس کے ساتھ فائر بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے۔ یہ اعلان منگل کی شام اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے ایک اہم اجلاس کے دوران کیا گیا۔
نیتن یاہو نے واضح کیا کہ اسرائیل اپنی سیکیورٹی شرائط سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور کسی بھی معاہدے میں اسرائیلی مطالبات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے کسی بھی امن معاہدے کے تحت حماس کے عسکری ڈھانچے کی مکمل تحلیل ضروری ہے اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کو منتقل نہیں کیا جانا چاہیے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بین الاقوامی برادری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے اور قیدیوں کے تبادلے سمیت دیگر انسانی امدادی اقدامات کی ضرورت پر زور دے رہی ہے۔
Comments are closed.