خارکمر چیک پوسٹ حملے کے بعد مفرور محسن داوڑ کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد: پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ خارکمر چیک پوسٹ پر حملے اور فائرنگ کے واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، جسے شمالی وزیرستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خارکمر میں فوجی چیک پوسٹ پر محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں شرپسندوں نے حملہ کر کے پانچ فوجی جوانوں کو زخمی کیا، جن میں سے ایک سپاہی گل خان دوران علاج شہید ہو گیا تھا۔

محسن داوڑ فرار ہونے کے بعد غیرملکی خبر رساں اداروں کو انٹرویوز کے دوران ریاست مخالف ہرزہ سرائی مقامی آبادی کو پاک فوج کے خلاف اکساتا رہا۔

Comments are closed.