نیویارک انٹرنیشنل فوڈ فیسٹیول میں پاکستانی پکوانوں کا سٹال خصوصی توجہ کا مرکز
نیویارک میں انٹرنیشنل فوڈ فیسٹیول 2025 میں کا اہتمام سوسائٹی آف فارن قونصلز کی جانب سے کیا گیا جس کی میزبانی ترک قونصلیٹ نے کی۔ تقریب کے دوران پاکستان قونصل خانہ کی جانب سے لگایا گیا روایتی پکوانوں اور ثقافتی اشیاء کا سٹال خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
یہ فیسٹیول سوسائٹی آف فارن قونصلز کا فلیگ شپ کلچرل ڈپلومیسی ایونٹ ہے جس کا مقصد روایتی کھانوں، ثقافت اور عوامی روابط کے ذریعے عالمی تنوع کا جشن منانا اورمختلف ممالک کے قونصل خانوں کو اکٹھا کرنا ہے۔ تقریب میں سفارت کاروں، نیویارک شہر کے حکام، اقوام متحدہ کے نمائندوں اور مختلف کمیونٹیز کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف ممالک کے روایتی پکوان اور ثقافتی نمائش سے لطف اندوز ہوئے۔

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے روایتی پاکستانی پکوانوں کا زبردست انتخاب پیش کیا، جس میں چکن بریانی، سیخ کباب، گاجر کا حلوہ اور کشمیری چائے شامل ہیں، شرکاء نے پاکستان کے بھرپور ذائقوں، جاندار مصالحوں اور مہمان نوازی کے انداز کو بھرپور سراہا۔ تقریب میں پاکستانی بوتھ شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
اس کثیرالثقافتی تقریب میں ارجنٹائن، برازیل، جارجیا، گوئٹے مالا، قازقستان، میکسیکو، ملائیشیا، نیپال، پاکستان، رشین فیڈریشن، جمہوریہ سربیا، تھائی لینڈ، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے قونصل خانوں نے اپنے روایتی کھانوں اور ثقافتی ورثے کی نمائش کی، ثقافتی پرفارمنس، روایتی موسیقی نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے جب کہ شرکاء نے تقریب کے دوران باہمی تبادلہ خیال کو بین الثقافتی اور بین الاقوامی ہم آہنگی اور دوستی کے فروغ میں مثبت قدم قرار دیا۔

نیویارک میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی جانب سے اس تقریب میں بھرپور شرکت ثقافتی سفارت کاری کو فروغ دینے اور عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ملکی عزم کا اعادہ ہے۔ روایتی کھانوں اور ثقافتی موجودگی کے ذریعے پاکستان نے اپنی مہمان نوازی، ہم آہنگی اور عالمی تعاون کی مشترکہ اقدار کو اجاگر ۔کیا
Comments are closed.