58 سالہ مادھوری ڈکشٹ نے خوبصورتی کا اصل راز بتا دیا۔۔۔ مداح حیران

بالی ووڈ اسٹار مادھوری ڈکشٹ نے 58 سال کی عمر میں اپنی جوان اور چمکدار جلد کا اصل راز  بتا دیا، مداح ہمیشہ ان کی خوبصورتی، قدرتی چمک اور خود اعتمادی پر حیران رہتے تھے۔

اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ خوبصورتی صرف اسکن کیئر سے نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جتنا مرضی اسکن کیئر کر لیں، جب تک اندر سے سکون، مثبت سوچ اور زندگی کو دیکھنے کا بہتر زاویہ نہ آئے، اصل خوبصورتی ممکن نہیں ہوتی۔ ان کے مطابق صرف چہرے پر لوشن لگانا کافی نہیں۔

مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ ان کی زندگی کا زاویہ ہمیشہ مثبت رہا ہے۔ وہ ہر معاملے میں اچھا پہلو تلاش کرتی ہیں اور کسی کے بارے میں منفی سوچ نہیں رکھتیں۔ انہیں لوگوں سے ملنا، بات کرنا اور ان کی زندگیوں کے بارے میں جاننا خوشی دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سادگی، زمین سے جڑے رہنا اور مثبت سوچ ان کی خوبصورتی کو مضبوط کرتی ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ اندرونی سکون ہی اصل خوبصورتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اوم کار کرتی ہیں اور گایتری منتر انہیں ذہنی سکون دیتا ہے۔ وہ اسے روز پڑھیں یا ہفتے میں چند بار، یہ انہیں اندر سے مضبوط اور پرسکون بناتا ہے۔

Comments are closed.