قابص بھارتی فوج نے 5 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

سری نگر: غاصب بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شوپیاں میں قابض فورسزنے 5 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ ضلع اسلام آباد میں بھی کشیدگی کے باعث انٹرنیٹ سروس بندکروادی گئیں۔

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فورسزکے ظلم وستم میں کوئی کمی نہ آئی۔ شوپیاں سے پانچ نوجوانوں کو حراست میں لے کر جعلی مقدمہ درج کردیا۔ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقدمات بنا کر گرفتار کر کے بہیمانہ کا تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کئی کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے عقوبت خانوں میں ماورائے عدالت قتل کر دیئے جاتے ہیں۔

ضلع اسلام آباد میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے خلاف مظاہرہ کرنے والے نہتے شہریوں پر ظالم فورسزنے پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے شیلز برسادیے۔ کشیدہ حالات پر قابوپانے کے لیے ضلع بھرمیں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئیں۔

Comments are closed.