پاکستان کا آئی ایم ایف کو3 جولائی کو قرض پروگرام کی منظوری کے لیے خط

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کیلئے باضابطہ مراسلہ بھجوا دیا۔ بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافےکا یقین دلاتےہوئے تین جولائی کو قرض پروگرام کی منظوری کا کہا گیا ہے۔

حکومت نے قرض پروگرام سے پہلے آئی ایم ایف سے باضابطہ رابطہ کیا ہے، جس میں گیس، بجلی، پٹرول مزید مہنگا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کو بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ابتدائی نوٹیفکیشن بھی ارسال  کیے گئے ہیں۔

ذرائع کےمطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو مراسلےمیں یقین دلایا ہےکہ پٹرول پر کوئی سبسڈی نہیں دیں گے، گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ تجویز کیا جاچکا ، بجلی کی قیمت مرحلہ وار ڈیڑھ روپے فی یونٹ بڑھا دی جائے گی۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ 3 جولائی کو قرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لے گا۔

Comments are closed.